اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: وزیر اعلیٰ کا پتلا نذر آتش - بہار اسٹیٹ ٹیچرز سنگھرش کو آرڈینیشن کمیٹی

ضلع دربھنگہ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے اساتذہ اور دربھنگہ سیکنڈری ٹیچرز یونین کے اساتذہ نے آج بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کا پتلا نذر آتش کیا۔

دربھنگہ: وزیر اعلیٰ کا پتلا نذر آتش
دربھنگہ: وزیر اعلیٰ کا پتلا نذر آتش

By

Published : Mar 4, 2020, 9:13 PM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں بہار اسٹیٹ ٹیچرز سنگھرش کوآرڈینیشن کمیٹی کی اپیل پر مساوی کام کے بدلے مساوی تنخواہ، سبکدوشی کی عمر کی حد کو بڑھا کر 65 برس کیے جانے اور سروس شرائط نافذ کیے جانے سمیت کئی دیگر مطالبات کو لے کر دربھنگہ ضلع پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے اساتذہ گزشتہ 17 فروری سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال پر ہیں۔

دربھنگہ: وزیر اعلیٰ کا پتلا نذر آتش

اس پس نظر میں ہڑتالی اساتذہ نے آج بروز بدھ 04 مارچ کو بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا دربھنگہ کے لہیریا سرائے چوک پر پتلا نذر آتش کر زبردست نعرے بازی اور احتجاج کیا۔

دربھنگہ: وزیر اعلیٰ کا پتلا نذر آتش

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے دربھنگہ ضلع پرائمری ٹیچرز یونین کے صدر رفیع الدین نے کہا کہ 'حکومت جب تک ان کے مطالبات مان نہیں لیتی ہمارا احتجاج اسی طرح جاری رہے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details