ریاست بہار کے ضلع گیا میں پولیس نے ریلوے کے گودام سے ڈاکہ زنی کرنے والے بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔بتا یا جارہا ہے کہ یہ بدمعاش ریاست کے مختلف اضلاع کے ریلوے گوداموں میں چوری و ڈاکہ زنی کی واردات کو انجام دیتے تھے۔ اور وہاں سے مہنگے ترین سامانوں کی چوری کر کے زیادہ قیمتوں پر اسے بازاروں میں فروخت کرتے تھے۔ Gaya Railway Warehouse Burglary Gang Exposed
مذکورہ گروہ میں بارہ سے زیادہ افراد شامل ہیں۔ جن پر سنگین مقدمات درج ہیں اور وہ سبھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں، حالانکہ پولیس کا دعوی ہے جلد ہی اس گروہ کے تمام افراد کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
ایڈیشنل ایس پی منیش کمار نے کہا کہ وزیر گنج تھانہ کی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 27 فروری کی رات کو ریلوے اسٹیشن کے گودام میں کچھ بدمعاش داخل ہو کر وہاں تعینات گارڈ کا اغوا کر لیا ۔اور اس کے بعد ڈاکہ زنی کی واردات کو انجام دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع ورادات پر پہنچی اور معاملہ کی تحقیقات میں میں جٹ گئی۔