اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: تاجر کے گھر میں نقدی سمیت زیورات کی چوری - چور چھت سے تاجر ریشو کمار کے گھر میں داخل

ریاست بہار کے نالندہ علاقے میں ایک تاجر کے گھر سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے کے املاک کی چوری ہوئی ہے۔

بہار: تاجر کے گھر میں نقدی سمیت زیورات کی چوری
بہار: تاجر کے گھر میں نقدی سمیت زیورات کی چوری

By

Published : Jun 22, 2020, 8:56 PM IST

ریاست بہار میں نالندہ ضلع کے لہیری تھانہ علاقہ میں کپڑوں کی تجارت سے وابستہ ایک شخص کے گھر سے چوروں نے ساڑھے پانچ لاکھ روپے کے املاک کی چوری کر لی۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ اتوار کی دیر رات چور چھت سے تاجر ریشو کمار کے گھر میں داخل ہو گئے۔ اس کے بعد چوروں نے گھر میں ایک کمرے کا تالا توڑ کر پانچ لاکھ روپے قیمت کے زیورات اور پچاس ہزار روپے نقد کی چوری کر لی۔

اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details