ضلع مجسٹریٹ کو دیے گئے میمورنڈم میں کلب کے لوگوں نے کہا کہ 'ساکیت نگری ایودھیا میں آثار قدیمہ کی باقیات اور آرٹ ورک کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیا جا رہا ہے، اسے روکا جائے ۔'
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ 'ایودھیا میں مندر اور مسجد دونوں فریقین کے جانب سے سونپے گئے سارے ثبوت اور کھودائی کے دوران جو باقیات ملے ہیں وہ مہاتما گوتم بدھ سے متعلق ہے۔ یہ باقیات محکمہ آثار قدیمہ کے تحت تحفظ کرائی جائے۔ '
'جس ثبوت کو پیش کیا گیا ہے جس میں بدھ مذہب سے متعلق تمام باقیات اس کھدائی میں پائی گئیں ہیں اور یہ ثبوت بدھ مت کے مقام کو ثبوت دینے کے لئے کافی ہے۔'