اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن اسمبلی زماں خان جے ڈی یو میں شامل

ریاست بہار کے کیمور ضلع کے چین پور اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی زماں خان آج بہوجن سماج پارٹی کی رکنیت چھوڑ کر جنتادل یوناٸیٹیڈ میں شامل ہوگئے۔ زماں خان کو خود وزیراعلی نتیش کمار نے پارٹی کی رکنیت دلائی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر اشوک سنگھ و ترجمان آلوک سنگھ بھی موجود تھے۔

BSP MLA zama khan join JDU
رکن اسمبلی زماں خان بی ایس پی چھوڑ جے ڈی یو میں ہوئے شامل

By

Published : Jan 22, 2021, 10:45 PM IST

زماں خان کیمور کے چین پور اسمبلی حلقہ سے بہوجن سماج پارٹی کے سیٹ سے منتخب ہوئے تھے۔ پورے ریاست میں بہوجن سماج پارٹی کے واحد ایم ایل اے تھے۔

زماں خان کے زریعہ جے ڈی یو میں شامل ہونے اور وزیر بننے کی قیاس آرائی پہلے سے ہی لگائی جا رہی تھی۔

جے ڈی یو پارٹی کے زرائع کے مطابق زماں خان کو پارٹی پہلے ہی آفر کر چکی تھی اور محکمہ اقلیت کا وزیر بنائے جانے کی بات چل رہی تھی، لیکن اس وقت زماں خان نے صاف انکار کر دیا تھا۔

زماں خان جے ڈی یو میں ہوئے شامل

جانکار بتاتے ہیں کہ زماں خان عوامی مفاد کے لیے کسی دیگر محکمہ کا عہدہ چاہ رہے تھے۔ زماں خان کو جے ڈی یو میں شامل ہونے کے بعد امید جتائی جا رہی ہے کہ زارت کا وزیر بنایا جا سکتا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار کی یہ بڑی چال ہے، کیونکہ کچھ ماہ پہلے ہوئے اسمبلی انتخاب میں جے ڈی یو سے ایک بھی مسلم ایم ایل اے منتخب ہو کرنہیں آیا ہے۔

ایسے میں زماں خان کو جے ڈی یو میں شامل کرا کر اقلیتی طبقہ کے درمیان اپنی پکڑ مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

تیجسوی یادو کی ڈی ایم سے فون پر بات چیت، ویڈیو وائرل

یہاں یہ بھی بتا دیں کی کیمور کے چار اسمبلی سیٹ میں تین پر آر جے ڈی اور ایک پر بیہ ایس پی نے سبقت حاصل کی تھی۔ جسمیں بھبھوا سے بھرت بند، موہنیاں سے سنگیتا سنگھ اور رامگڑھ سے سدھا کر کا نام شامل ہے۔ وہیں چین پور سے زماں خان نے بی جے پی امیدوار برج کشور بند کو ہرایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details