ڈاکٹر رام نارائن بھارتی نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ارریہ کی عوام کا مزاج بدل گیا ہے، یہاں کی عوام اب ایسے لوگوں کا انتخاب نہیں کرنا چاہتی جو ان کے ضلع میں ترقیاتی کام نہ کرے، مجھے امید ہے کہ اس بار کے انتخابات میں عوام مجھے جیت دلاے گی۔
بی ایس پی امیدوار کی پرچہ نامزدگی
ریاست بہار کے ضلع ارریہ پارلیمانی انتخاب سے بہوجن سماج وادی پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر رام نارائن بھارتی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
بہوجن سماجوادی پارٹی امیدوار ڈاکٹر رام نارائن بھارتی
ڈاکٹر رام نارائن بھارتی نے کہا کہ وہ بھلے ہیپہلی دفعہ ارریہ پارلیمانی حلقہ سے قسمت آزما رہے ہوں لیکن ایک سماجی کارکن اور طب کے میدان میں ہونے کی وجہ سے یہاں کی عوام سے میرا پرانا رشتہ ہے۔