اردو

urdu

ETV Bharat / state

لائٹ کی روشنی سے دوسو افراد کی آنکھیں متاثر - ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ

پروگرام میں منعقد ثقافتی تقریب میں لگائی گئی لائٹ کی روشنی سے کئی لوگوں کی آنکھوں میں جلن کی شکایت کے بعد لائٹ بند کروا دی گئی۔

لائٹ کی روشنی سے دوسو افراد کی آنکھیں متاثر

By

Published : Sep 6, 2019, 11:12 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 5:18 PM IST


ریاست بہار کے ٹکاری علاقے میں بجلی کی روشنی سے درجنوں لوگوں کی آنکھوں میں جلن کے ساتھ بینائی کم ہونے کی شکایت سے خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ۔

لائٹ کی روشنی سے دوسو افراد کی آنکھیں متاثر

دو سو سے زائد تعداد میں مرد و خواتین، بچے اور بوڑھے سب ڈیویزن اسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں۔
اسپتال میں ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں متاثرین کے پہنچنے سے کھلبلی مچ گئی ۔اسپتال میں آنکھوں میں جلن کی شکایت لیکر پہنچے لوگوں کو انجکشن اور آئی ڈراپ دیا گیا ۔

اسکی اطلاع ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ کودی گئی۔
ضلع مجسٹریٹ نے آنافانا گیا مگدھ میڈیکل انوگرہ نارائن کالج واسپتال سے آئی اسپیسلشٹ کی ٹیم سمیت ڈاکٹروں کی ٹیم ٹکاری روانہ کیا ۔

رانی گنج محلے کے ٹیچرسدھارتھ کمار کے والد شیتل پرساد کی پہلی برسی کے موقع پر ایک پروگرام کاانعقاد ہواتھا . پروگرام میں بہار کے کئی سیاسی لیڈران بھی شریک رہے۔پروگرام میں منعقد ثقافتی تقریب میں لگائی گئی لائٹ کی روشنی سے کئی لوگوں کی آنکھوں میں جلن کی شکایت کے بعد لائٹ بند کروادی گئی ۔ صبح سوکر جب لوگ اٹھے تو رانی گنج محلے کے لوگوں کی آنکھوں میں جلن اور روشنی کم ہونے کی شکایت ملی، جسکے بعد کافی تعداد میں لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

وزیر سنتوش کمار نرالا کی آنکھوں میں جلن اور درد کی شکایت ہوئی۔ سدھارتھ کمار نے بتایا کہ مخدوم پور سے رکن اسمبلی اور بھوجپور کے گلوکار کی آنکھوں میں جلن اور درد کی شکایت ہوئی تھی، جنہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔
ببیتا کماری نے بتایا کہ پروگرام دیکھنے کے دوران آنکھوں میں جلن اور درد شروع ہوگئی تھی لیکن صبح سو کر اٹھنے کے بعد مزید پریشانی بڑھ گئی ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 5:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details