اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا میں کورونا سے بچاؤ کے لیے پولیس اہلکاروں کو بریفنگ - SSP breif police about corona in gaya

ایس ایس پی راجیومشرا نے پولیس جوانوں کو کورونا سے بچنے کو لیکر بریفنگ کی ہے۔گیا میں اب تک کئی جوان و افسر کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔

SSP breifing Police personnel
گیا میں کورونا سے بچاؤ کے لیے پولیس اہلکاروں کو بریفنگ

By

Published : Jun 24, 2020, 12:27 PM IST

ضلع گیا کے پولیس لائن میں بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے جوانوں میں کورونا سے بچاؤ کے طریقے بتائے جارہے ہیں۔ ایس ایس پی راجیومشرا نے خود اسکی ذمہ داری اٹھائی ہے ۔

ضلع کے پولیس لائن میں ایس ایس پی راجیومشرا نے جوانوں سے مخاطب ہوکر بچاو کے عمل کو بتایا ہے ۔ ایس ایس پی نے پولیس جوانوں کو کورونا سے بچنے کے طریقے کو بتاتے ہوئے کہاکہ اس سے بالکل گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ اسکا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے ۔پولیس کے سامنے یہ بڑا چیلنج ہے۔

تاہم پولیس اپنی روایت اور بہادری سے اس جنگ سے بھی فتح حاصل کریگی،پولیس جوانوں کو کورونا انفیکشن کی زد میں آنے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں کیونکہ پولیس ہسپتال سے لیکر سڑک تک لوگوں کی حفاظت میں لگی ہے۔

ایسے میں کوئی بھی پولیس جوان متاثرہ شخص کی زد میں آسکتا ہے ۔اس کے لئے کچھ خاص احتیاطی قدم اٹھانے ہیں۔ جیسے ماسک لگاکر رہنے کے ساتھ ہاتھوں کو دھونا ، سینی ٹائز رکھنے اور چیکنگ کے دوران گلوز پہننے اور دیگر بچاو کے عمل کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔خود کی بیداری ہی خود کو بچاسکتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع گیا میں جون ماہ میں تین پولیس جوان و افسر کورونا مثبت پائے گئے ہیں ۔رپورٹ مثبت آنے پر پولیس لائن میں سراسیمگی پھیل گئی ہے ۔پولیس جوانوں کا حوصلہ پست نہ ہو، اسکے لئے خود ایس ایس پی راجیومشرا پولیس لائن پہنچ کر جوانوں کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details