اردو

urdu

ETV Bharat / state

دلہے کے کندھے پر سوار ہوکر دلہن چلی سسرال - bridegroom carried his bride on his shoulders and crossed the flood

دلہا ابھی ازدواج زندگی سے منسلک ہوا تھا کہ سیلاب آگیا، پھر دلہا نے اپنے دلہن کو کندھے پر اٹھا کر گھر کے لیے روانہ ہوگیا۔

دلہے کے کندھے پر سوار ہوکر دلہن چلی سسرال
دلہے کے کندھے پر سوار ہوکر دلہن چلی سسرال

By

Published : Jun 29, 2021, 2:53 PM IST

کشن گنج: سیلاب کے دنوں میں کئی سارے واقعات پیس آتے ہیں۔ تو کئی ساری تصاویر بھی شائع ہوتی ہے۔ کچھ تصاویر دل کو توڑ دیتی ہے تو کچھ سکون دیتی ہے۔ لیکن اس وقت جو ویڈیو وائرل ہورہی ہے وہ دل کو سکون دینے والی ہے۔

کشن گنج کے ڈیگھل بینک بلاک کے تحت سنگھماری پنچایت کی یہ ویڈیو دل کو خوش کرنے والی ہے۔ اس ویڈیو میں دلہا اپنی دلہن کو کندھے پر اٹھا کر سیلاب کو پار کرتا نظر آرہا ہے۔

ویڈیو

دراصل ہوا کچھ ایسا کہ دلہا اور دلہن کچھ ہی دیر قبل ازدواج زندگی سے منسلک ہوئے تھے، ان کی رخصتی ہونی ابھی باقی تھی، تبھی سیلاب آنے کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جم گیا۔ جبکہ دلہا اور دلہن کو دریا کے پار جانا تھا۔

مزید پڑھیں:

بہار: کئی ندیوں کی آبی سطح میں اضافہ سے سیلاب کا خطرہ

دلہا اور دلہن سمیت تمام باراتیوں کو ندی پار کرنے کے لیے کشتی کا سہارا ملا، کشتی سے باراتی سمیت دلہا اور دلہن ندی تو پار کرگئے لیکن اس کے بعد کا راستہ پانی کے وجہ طے کرنا دلہن کے لیے پریشان کن تھا، لیکن دلہا نے بغیر سوچے دلہن کو اپنے کندھے پر اٹھایا اور گھر کے لیے روانہ ہوگیا۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

اس ضمن میں دیہاتیوں نے اپنا غم بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں سے اس بحران سے لڑ رہے ہیں۔ اگر دریا کے اوپر ایک پل بنا ہوتا تو یہ واقعہ نہ ہوتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details