اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گہوارہ اطفال' ماؤں کے لیے بڑا تحفہ - ماؤں کے لیے بڑا تحفہ

'گہوارہ اطفال' جہاں مائیں بلا کسی خوف و خطر اور جھجھک و عار کے اپنے شیر خوار بچوں کو پرسکون ماحول میں دودھ پلا سکتی ہیں۔

'گہوارہ اطفال' ماؤں کے لیے بڑا تحفہ

By

Published : Aug 7, 2019, 9:06 PM IST

عوامی مقامات پر شیرخوار بچوں کو دودھ پلانا کسی بھی ماں کے لیے ایک دشوار کن مرحلہ ہوتا ہے لیکن اب ایسی ماؤں کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ عوامی مقامات پر ایسے گہوارہ اطفال بنائے جارہے ہیں جو ماؤں اور ان کے نونہالوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اس کی شروعات اورنگ آباد کے گھاٹی اسپتال سے کی گئی ہے ۔

'گہوارہ اطفال' ماؤں کے لیے بڑا تحفہ

اورنگ آباد کا گھاٹی دواخانہ مراٹھواڑہ خطے کا سب سے بڑا ہسپتال مانا جاتا ہے، اس ہسپتال میں سینکڑوں کی تعداد میں مریض علاج کی غرض سے آتے ہیں جن میں اکثریت پسماندہ طبقات اور مسلمانوں کی ہوتی ہے۔

گھاٹی دواخانہ میں آنیوالے ان مریضوں اور ان کے رشتہ داروں خاص کر نوزائیدہ بچوں کی ماؤں کے لیے گہوارہ اطفال بنایا گیا ہے جہاں مائیں بلا کسی خوف اور جھجھک کے اپنے شیر خوار بچوں کو پرسکون ماحول میں دودھ پلا سکتی ہیں، گھاٹی دواخانے کی ڈین کے ہاتھوں اس سیکشن کا افتتاح عمل میں آیا۔

گھاٹی دواخانے میں یہ سہولت بریٹس فیڈنگ ویک کے تحت ارمان نامی فلاحی تنظیم اور میڈیکل انتظامیہ کے اشتراک سے فراہم کی گئی ہے، ارمان تنظیم کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اس سہولت کو شہر کے تمام عوامی مقامات پر فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ان مقامات میں بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن، شاپنگ مال، اور دیگر عوامی مقامات شامل ہیں۔ شیر خوار بچوں کی ماؤں نے اس اقدام کی ستائش کی ۔

اورنگ آباد میں عوامی مقامات پر گہوارہ اطفال کے قیام پر خواتین کی طرف سے کافی مثبت ردعمل سامنےآیا ہے، اورنگ آباد میں مستقبل میں دودھ بینک قائم کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے ، اس بات کی جانکاری میڈیکل ڈین ڈاکٹر کے اے یلیکر نےدی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details