اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوجوان کی ڈوبنے سے موت - موت

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں آئے تباہ کن سیلاب سے جہاں عام زندگی درہم برہم ہے وہیں دوسری جانب سیلاب میں ڈوب کر مرنے والوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

نوجوان کی ڈوبنے سے موت

By

Published : Jul 17, 2019, 6:44 PM IST

اطلاعات کے مطابق ارریہ ریلوے اسٹیشن واقع بواڈی آباد رائے ٹولہ میں کوسی دھار کے سبب پورا علاقہ پانی کی زد میں ہے۔ اس دوران رائے ٹولہ کے ہی رہنے والے رنجیت کمار کوسی دھار میں نہانے گیا تھا مگر تیز بہاؤ ہونے کی وجہ سے وہ ڈوب گیا۔

نوجوان کی ڈوبنے سے موت

شور شرابے کے بعد اہل خانہ موقع پر پہنچے اور لاش کو ڈھونڈنے لگے مگر کامیابی نہیں مل سکی پھر رنجیت کے ڈوبنے کی اطلاع صدر تھانہ اور این ڈی آر ایف ٹیم کو دی گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچی اور تین گھنٹے کی مشقت کے بعد لاش کو تلاش کیا جا سکا۔

رنجیت کے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ واضح رہے کہ ارریہ میں سیلاب میں ڈوب کر مرنے والوں کی تعداد اب تک 15 ہو چکی ہے۔

ارریہ کے سی او اشوک کمار نے کہا کہ 'لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا جا رہا ہے، اس کے بعد اہل خانہ کو سونپ دیا جائے گا۔ حکومت کے حالیہ اعلان کے مطابق سیلاب میں ڈوب کر مرنے والوں کو چار لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details