اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے ایس پی نے اٹھاے سخت قدم

کورونا وائرس کے سبب ریاست بہار کے سبھی اضلاع میں 31 مارچ تک لاک ڈاون اور دفعہ 144 کا اعلان کیا جا چکا ہے.

لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے ایس پی نے اٹھاے سخت قدم
لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے ایس پی نے اٹھاے سخت قدم

By

Published : Mar 24, 2020, 11:07 PM IST

بہار کے کشن گنج مہں لاک ڈاؤن کے دوسرے دن آج تقریباً سبھی چھوٹے بڑے بازار بند رہے. کل کے مقابلے آج سڑکوں اور بازاروں میں کم ہی لوگ نظر آئے.

لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے ایس پی نے اٹھاے سخت قدم

حالانکہ کل کی طرح آج بھی صبح سویرے کچھ جگہوں پر دکانیں کھلی تھی لیکن پولس نے آج سختی دکھائی اور غیر ضروری دکانیں بند کروا دیں.

بتا دیں کہ گزشتہ کل لاک ڈاؤن کا کوئی خاص اثر نہ دکھنے سے مایوس وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے بہار کی عوام سے اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی تھی.

لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے ایس پی نے اٹھاے سخت قدم

اسی کے مدنظر کشن گنج ایس پی کمار آشش نے آج پولس کی کئی ٹیم ضلع کے مختلف بازاروں میں تعینات کی. جس کا زبردست اثر دیکھنے کو ملا. کمار آشش چاہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن سو فیصدی ہو اس لئے انہوں نے آج لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کئی سخت قدم اٹھاے ہیں جن میں 6 ماہ سے لیکر 2 سال تک کی سزا کا پروویزن ہے.

لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے ایس پی نے اٹھاے سخت قدم

1. راشن کی دکان، میڈیکل اسٹور، سبزی و پھل کی دکانوں کے علاوہ کھلے پاے گئے دکانوں کے لائیسنس منسوخ کئے جائیں گے.
2. کوئی بھی گاڑی (دو پہیہ، تین پہیہ، چار پہیہ) جو غیر ضروری طور پر گھومتے یا سواری لے جاتے پاے گئے تو گاڑی مالک اور ڈرائیور کے خلاف ایکشن لیا جائے گا.

لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے ایس پی نے اٹھاے سخت قدم
3. کوئی بھی ہوٹل، رستراں میں کھلاتے پاے جانے پر مالک اور کسٹمر دونوں کے دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی.4. ایک جگہ پر 5 یا اس سے زیادہ آدمی گھر کے باہر غیر ضروری طور سے پاے جانے پر ایکشن لیا جائے گا.6. کسی بھی کوچنگ یا تعلیمی ادارہ کے کھلے پاے جانے پر کارروائی کی جائے گی.7. بچوں کو باہر کسی بھی طرح کے کھیل (کرکٹ، فٹبال، ہاکی وغیرہ) کھیلنے پر ایکشن لیا جائے گا.8. کسی بھی جگہ پر شادی، جلسہ، ستسنگ وغیرہ کرانے والے خاندان اور کمیٹی کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.ایس پی نے آخر میں کہا ہے کہ 'گھر کے اندر رہیں، خود بچیں، دوسروں کو بچائیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details