وزیر اعلیٰ کے پروگرام کے تعلق سے آج پورنیہ کمشنری کی کمشنر ڈاکٹر سفینہ ارریہ پہنچیں اور وزیر اعلیٰ کے پروگرام کا جائزہ لیا۔
نتیش کمار ارریہ میں جل جیون ہریالی منصوبے کا جائزہ لیں گے ڈاکٹر سفینہ سب سے پہلے جلسہ گاہ پہنچیں جہاں وزیر اعلیٰ عوام سے خطاب کریں گے۔ اس جائزہ دورہ میں کمشنر کے ساتھ ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو بھی شامل تھے.
کمشنر ڈاکٹر سفینہ نے ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو سے معلومات حاصل کرتے ہوئے پوچھا کہ جلسہ گاہ میں وزیر اعلیٰ کےآنے جانے کا کیا نظم ہے۔
ضلع کلکٹر نے چل رہے کام کو جلد سے جلد پوری کرنے کی بات کہی۔ اس کے بعد ڈاکٹر سفینہ ارریہ کالج پہنچیں اور کالج احاطہ میں چل رہے جیون ہریالی منصوبے کے تحت تعمیر ہو رہے پارک کا بھی جائزہ لیا ۔ ڈاکٹر سفینہ نے افسران کو ضروری ہدایت بھی دیں۔
اس کے بعد کمشنر افسران کے ساتھ رجوکھر میں واقع راجا پوکھر پہنچی اور پوکھر کے چاروں چانب چل رہے کاموں کے بابت معلومات حاصل کی۔
کمشنر نے ان جگہوں کے علاوہ اور بھی متعدد جگہوں کا دورہ کیا اور چل رہے کاموں کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر ضلع آفات آفیسر شمبھو کمار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پروگرام کی تیاریاں زوروں پر ہیں، جل جیون ہریالی منصوبے کے تحت جہاں جہاں کام زیر التوا ہے اسے مکمل کیا جا رہا ہے۔
افسران کو سخت ہدایت دی گئی کہ وہ دیے گئے وقتوں میں باقی کے کام جلد سے جلد انجام دیکر متعلقہ محکمہ کے افسران کو رپورٹ جمع کریں.