اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گھروں سے باہر نکلنے پر وائرس پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہے'

کورونا وائرس کے مکمل خاتمہ کے لئے ارریہ ضلع انتظامیہ پوری طرح سے کمر کس لی ہے ۔ ارریہ پولیس نے ایک نئی پہل کرتے ہوئے کورونا سے جنگ پولیس آپ کے سنگ" کا ویڈیو جاری کر لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے بیدار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

'گھروں سے باہر نکلنے پر وائرس پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہے'
'گھروں سے باہر نکلنے پر وائرس پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہے'

By

Published : Apr 1, 2020, 1:22 PM IST

ریاست بہار کے ارریہ کے ایس پی دھورت سائلی ویڈیو میں ہاتھ جوڑ کر لوگوں سے اپیل کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اس کے بعد قطار بند اعلیٰ افسران ہاتھوں میں الگ الگ تختیاں لئے پیچھے کھڑے ہیں جس میں لکھا ہے کہ ارریہ پولیس کی اپیل، ہم کام پر آئے ہیں۔

'گھروں سے باہر نکلنے پر وائرس پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہے'

آپ کے لئے ,آپ گھر پر رکیں، سب کے لئے، کووڈ 19 سے جنگ آپ کے ساتھ، آپ کی چوک کورونا کی بھوک بڑھاسکتی ہے۔ گھر پر رہیے کورونا سے بچئے ۔ ویڈیو جاری کرنے کے مقصد کے بارے میں بتاتے ہوئے ارریہ ایس پی دھورت سائلی کہتی ہیں کہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگ گھروں میں رہیں۔ بے وجہ نہ نکلیں اور ضرورت پڑنے پر باہر نکلیں بھی تو ایک دوسرے سے دوریاں بنائیں رکھیں۔

'گھروں سے باہر نکلنے پر وائرس پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہے'

ایس پی دھورت سائلی نے کہاکہ اس وقت گھروں سے باہر نکلنے پر وائرس پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہے۔ گھر سے باہر نکلا شخص نہ صرف خود کی زندگی خطرے میں ڈال رہا ہے بلکہ معاشرے کے لوگوں کے لئے بھی خطرہ پیدا کر رہا ہے۔

مشکل کی اس گھڑی میں ارریہ پولس پوری طرح مستعد ہے۔ عوام کی خدمت کے لئے تیار ہے مگر یہ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ ارریہ پولیس کے ذریعہ جاری کئے گئے ویڈیو کی خوب تعریف ہو رہی ہے اور اس پہل کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details