اردو

urdu

ETV Bharat / state

BPSC Prelims Exam بی پی ایس سی کا 67واں پی ٹی امتحان پرامن ماحول میں اختتام پذیر

بہار پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اتل پرساد نے پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی پی ایس سی کا ابتدائی امتحان مکمل طور پر بدعنوانی سے پاک رہا ہے۔ امتحان کا نتیجہ 15 نومبر تک آ جائے گا۔ جبکہ بی پی ایس سی کا مینس امتحان دسمبر تک لیا جائے گا۔ ہم امیدواروں کے تابناک مستقبل کی دعا کرتے ہیں ساتھ ہی امتحان دہندگان آگے کی تیاری میں مصروف ہو جائیں۔ دوسری جانب ماہرین کے مطابق اس بار پی ٹی کے نتائج جنرل کیٹیگری کیلئے کٹ آف 103-106 کے لگ بھگ ہو سکتا ہے۔BPSC 67th Prelims 2022 to be held in one day and one shift

بی پی ایس سی
بی پی ایس سی

By

Published : Oct 1, 2022, 7:14 AM IST

پٹنہ: بہار پبلک سروس کمیشن کا 67 واں پی ٹی امتحان ریاست بھر میں پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا ۔ بہار کے کسی سینٹر سے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں آئی، یہ امتحان ریاست بھر کے 1153 مراکز پر منعقد کیا گیا تھا جس میں کل 7.75 لاکھ امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ گزشتہ امتحان کے رد ہونے کے بعد اس بار پولس انتظامیہ پوری طرح چوکس رہی، پٹنہ کے مختلف مراکز پر بھی حفاظتی نقطہ نظر سے بڑے پیمانے پر پولس فورس تعینات کئے گئے تھے، سینٹر پر داخل ہونے سے قبل امیدواروں کے ایک ایک چیز کی تلاشی لی گئی، سینٹر کے سو میٹر آس پاس 144 نافذ کیا گیا تھا جہاں صرف امتحان کے امیدوار ہی داخل ہو سکتے تھے. BPSC 67th Prelims 2022 to be held in one day and one shift

بہار پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اتل پرساد نے پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی پی ایس سی کا ابتدائی امتحان مکمل طور پر بدعنوانی سے پاک رہا ہے۔ امتحان کا نتیجہ 15 نومبر تک آ جائے گا۔ جبکہ بی پی ایس سی کا مینس امتحان دسمبر تک لیا جائے گا۔ ہم امیدواروں کے تابناک مستقبل کی دعا کرتے ہیں ساتھ ہی امتحان دہندگان آگے کی تیاری میں مصروف ہو جائیں۔ دوسری جانب ماہرین کے مطابق اس بار پی ٹی کے نتائج جنرل کیٹیگری کیلئے کٹ آف 103-106 کے لگ بھگ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بی پی ایس سی کا67واں پی ٹی امتحان پہلے 8 مئی کو ہوا تھا، لیکن سوالیہ پرچہ لیک ہونے کی وجہ سے اسے منسوخ کرنا پڑا تھا۔ سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے بعد اس بار بی پی ایس سی نے کئی حفاظتی تبدیلیاں کی تھیں جن میں سوالیہ پرچے کو مرکز تک لے جانے، اس کی مہر کھولنے وغیرہ سے متعلق ہر چیز کو محفوظ رکھا گیا تھا۔ صبح 9 بجے سے ہی ریاست کے تمام مراکز پر امیدواروں کا پہنچنا شروع ہو گیا تھا۔ گیارہ بجے کے بعد تمام مراکز کے گیٹ بند کر دیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:Kaimur BPSC Exams تیس ستمبر کو ہونے والے بی پی ایس سی امتخانات کی تیاریاں مکمل

بھاگلپور کے ایک سینٹر پر 11 بجے کے بعد جب ایک امیدوار مرکز پہنچا تو اسے داخلہ نہیں ملا۔ اس دوران کمیشن نے فیصلہ کیا تھا کہ امیدواروں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے پی ٹی کا امتحان دو دن تک لیا جائے گا۔ امیدوار کا آدھا امتحان ایک دن اور آدھا دوسرے دن۔ اس کے ساتھ یہ بھی طے پایا تھا کہ نتیجہ پرسنٹائل سسٹم کے ذریعے دیا جائے گا لیکن جب اس کی کافی مخالفت ہوئی تو بالآخر کمیشن نے فیصلہ لیا کہ امتحان ایک ہی دن ایک ہی شفٹ میں لیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details