ریاست بہار کے کیمور میں معشوقہ اور اس کے اہل خانہ کے ذریعہ پٹائی کے بعد عاشق نے دیر رات اپنے ہی گھر میں خود کشی کرلی۔ اس سنسنی خیز معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر بھبھوا صدر ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق 'یہ واقعہ چین پور تھانہ حلقہ کے ہاٹا بازار کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہاٹا بازار رہائشی راجیش گپتا کا چوبیس سالہ لڑکے کا گھر کے سامنے ہی ایک لڑکی سے کافی دنوں سے عشق چل رہا تھا۔ دریں اثنا دونوں کے عشق کی جانکاری لڑکی کے اہل خانہ کو ہو گئی تھی۔
دونوں کنبہ کے مابین بحث مباحثہ کے بعد سماجی کارکنان کی نگرانی میں معاملہ کو رفع دفع کر دیا گیا تھا لیکن یہ معاملہ اس وقت طول پکڑ لیا جب لڑکے کے پاس موجود موبائل کو لڑکی کے ذریعہ چھین لیا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ جب وہ لڑکی کے گھر موبائل مانگنے گیا تب لڑکی کے کنبہ نے اس کی جم کر پٹائی کر دی۔ اس کے بعد لڑکی کے ذریعہ بھی اس کی پٹائی کی گئی۔ اتنا ہی نہیں لڑکی کے کنبہ کے ذریعہ لڑکے کے اوپر مختلف الزامات عاٸد کر تھوک کر چٹوانے کا بھی معاملہ سامنے آرہا ہے۔