خالی زمین کے قریب میں واقع گرلس مڈل اسکول انتظامیہ نے اس زمین کو اسکول کی زمین بتاتے ہوئے اس پر بن رہے کمپلیکس کی تعمیر کو غیر قانونی بتایا۔ ساتھ ہی کل اسکول کی طالبہ نے اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم بھی سونپا تھا اور اس معاملے پر جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔
اس معاملے پر ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم میڈیا سے روبرو ہوتے ہوئے اسے کچھ لوگوں کی سازش بتایا۔
پپو عظیم نے کہا کہ جس زمین پر کمپلیکس بننا ہے وہ ضلع پریشد کی ہی زمین ہے، کچھ لوگ اپنا سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے اسکول انتظامیہ کو گمراہ کر رہے ہیں، یہی نہیں جس اسکول پر زمین ہے وہ بھی ضلع پریشد کی ہی زمین ہے۔
لہذا اسکول انتظامیہ کا یہ دعویٰ پوری طرح سے غلط ہے۔ اس معاملے میں چند لوگ اپنی سیاسی پہچان بنانے کے لئے اور پنچایتی انتخاب کے پیش نظر ضلع پریشد کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ افسوس ہے کہ اسکول کے بچوں سے احتجاج و مظاہرہ کرایا گیا۔