اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muharram 2022: گیا میں مسلم طبقہ کے مکانوں پر بم پھینکے گئے - گیا میں ماحول خراب کرنے کی کوشش

شہر گیا محرم کے موقع پر پولیس کی بروقت کاروائی اور ایک طبقے کی دانشمندی وصبر تحمل کی وجہ سے فرقہ ورانہ تشدد برپا ہونے سے رک گیا۔ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش شہر کے سول لائن تھانہ حدود میں واقع شاہ میرتکیہ مسجد گلی میں کی گئی جہاں دیر رات دو بجے کے قریب دومکان اور ایک مذہبی مقام کو نشانہ بناتے ہوئے بم سے حملہ کیا گیا۔ An attempt to destroy the environment in Gaya

گیا
گیا

By

Published : Aug 10, 2022, 1:26 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں محرم کے موقع پر شرارتی عناصر نے کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، شہر گیا کے شاہ میرتکیہ محلے میں امام بارگاہ کے قریب دیررات کودو مکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے بم پھینکا گیا اور ساتھ ہی ایک پرچہ بھی رکھا گیا ہے جس میں" گئو ہتھیا " بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ اگر گائے ذبح کرنا بند نہیں ہوا تو برے انجام کے لیے تیار رہیں۔ An attempt to destroy the environment in Gaya

شہر گیا محرم کے موقع پر پولیس کی بروقت کاروائی اور ایک طبقے کی دانشمندی وصبر تحمل کی وجہ سے فرقہ ورانہ تشدد ہونے بچ گیا، کشیدگی پیدا کرنی کوشش شہر کے سول لائن تھانہ حدود میں واقع شاہ میرتکیہ مسجد گلی میں کی گئی جہاں دیر رات دو بجے کے قریب دومکان اور ایک مذہبی مقام کو نشانہ بناتے ہوئے بم سے حملہ کیا گیا ، اطلاع کے مطابق چار بدمعاشوں نے دو مکانوں کونشانہ بنایا،سب سے پہلے اختر حسین کے مکان کو نشانہ بناتے ہوئے صدر دروازہ پر بم پھینکا ، دوسرا بم محلے میں ہی واقع امام بارگاہ " امام باڑہ " کے پاس پھینکا گیا اور اسکے بعد اختر حسین کے دوسرے مکان پر بم پھینکا گیا حالانکہ مکان پر پھینکے گئے بم گھر کے چھجے سے ٹکرا کر بلاسٹ کرگئے جس سے کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ، اچانک ہوئے حملے سے محلے میں افراتفری کاماحول پیدا ہوگیا اور اہل محلہ میں سراسیمگی پھیل گئی ،

اطلاع ملتے ہی سول لائن تھانہ کی پولیس سمیت ضلع کے اعلی افسران فوری طور پر مسجد گلی پہنچے اور حالات کاجائزہ لیا، اس دوران حملہ آوروں کی جانب سے ہاتھ سے لکھا پرچہ بھی پھینکا گیا جس میں ایک طبقے کو نشانہ بنانے کی باتوں کا ذکر کرتے ہوئے گئو ہتھیا روکنے کی بات کہی گئی ہے ، سیٹی ڈی ایس پی پی این ساہو نے بتایاکہ یہ واقعہ شرارتی لوگوں کی جانب سے انجام دیا گیا ہے پولیس تمام پہلوں پر جانچ کررہی ہے، پولیس نے محلے میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی مدد لے رہی ہے۔

سیٹی ڈی ایس پی نے بتایا کہ محلے کے لوگوں سے بات کی گئی ہے، بمباری کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے تاہم وہاں سے ایک پرچہ برآمد ہوا ہے جوہاتھ سے لکھا ہواہے اور اسکی فوٹو کاپی کرائی گئی ہے، اس پر گوشت بند کرو جیسی کئی باتیں لکھی ہوئی ہیں، انہوں نے کہاکہ یہ پرچہ آپسی بھائی چارہ اور امن وقانون کی صورتحال کو بگاڑنے کے مقصد سے پھینکا گیا ہے اس پرچہ کی بھی جانچ کی جارہی ہے پولیس ایسے لوگوں کی تلاش کررہی ہے اور امن وقانون برقرار رکھنے کے لیے مجسٹریٹ کی نگرانی میں پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:Muharram 2022:عٓلمِ جلوس نکال کر شہداء کربلا کو خراج تحسین پیش کیا گیا

سول لائن تھانہ انچارج عبدالغفار نے بتایا کہ جنکے مکانوں پر بم پھینکے گئے تھے انکے فرد بیان پر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے ، پولیس نے جانچ شروع کردیا ہے اور جلد ہی مجرم پولیس کی گرفت میں ہونگے انہوں نے کہاکہ شرارتی لوگوں کا مقصد محرم کے موقع پر فرقہ ورانہ تشدد کرنے کا تھا تاہم پولیس کی پہلے سے مستعدی کی وجہ سے بروقت کاروائی ہوئی اور علاقے میں فلیگ مارچ کر امن وقانون کا احساس دلایا گیاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details