پٹنہ: بالی ووڈ گلوکار سلمان علی کو منگل کے روز جان سے مارنے کی دھمکی آمیز فون موصول ہوا ہے۔ دھمکی آمیز فون موصول ہونے کے بعد ان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ سلمان علی ایک پروگرام کے لیے بہار کے بنکا میں ہیں۔ سلمان علی نے بنکا میں مندر مہوتسو میں میوزیکل پروگرام کیا تھا۔
دھمکی آمیز کال کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انشول کمار نے تقریب کے علاقے میں بالخصوص اسٹیج اور سلمان علی کے چینج روم کی سیکورٹی بڑھانے کا حکم دیا۔ انہوں نے ضلع کے ایس پی ڈاکٹر ستیہ پرکاش سے کہا ہے کہ وہ سلمان علی کے مقام پر اضافی فورس تعینات کریں۔
اے ڈی ایم ستیندر کمار اور ایس ڈی پی او رینک کے افسران کی سربراہی میں ایک بڑی پولیس فورس کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے اور شائقین کو اسٹیج یا چینجنگ روم کے قریب پہنچنے سے روکنے کے لیے پنڈال پر تعینات کیا گیا تھا۔