بالی ووڈ اداکاروں نے بھی ویڈیو میں جانوروں پر ہورہی ظلم کے خلاف ناراضگی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پہلے اس نیل گائے کو گولی ماری گئی، جب اس کی موت نہیں ہوئی تو اسے زندہ دفن کردیا گیا، حالانکہ ای ٹی وی بھارت اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔
نیل گائے کو زندہ دفن کرنے کا ویڈیو وائرل بالی ووڈ کی مشہور اداکار روینہ ٹنڈن نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ٹیوئیٹ کیا کہ جس نے بھی ایسا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے پاس دل نہیں ہے۔میں امید کرتی ہوں کہ اس شخص کو اپنے اس عمل کا پھل ضرور ملے گا۔
نیل گائے کو زندہ دفن کرنے کا ویڈیو وائرل وہیں بالی ووڈ اداکارہ ایشاء گپتا نے بھی ردعمل ظاہر کی ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو انسٹاگرام میں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یقین مانیے، میں یہ بالکل دیکھنا نہیں چاہتی ہوں۔لیکن ہم ظلم کے خلاف اپنی آنکھوں کو بند نہیں کرسکتے ہیں۔
وہیں ایشا کی اس پوسٹ پر ارمان ملک اور سورج پنچولی نے بھی ناراضگی ظاہر کی ہے۔
عالیہ بھٹ کی بہن پوجا بھٹ نے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ اس بیمار ذہنیت کا کوئی علاج نہیں ہے۔وہ ایسا اگلے کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں۔زیادہ تر جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے انسانوں کے ساتھ بھی بدسلوکی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو اعلی احکام کو اٹھانے کی ضرورت ہے۔پولیس کو اس پر کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ ویشالی میں کسانوں نے شکایت کی تھی کہ نیل گائے ان کے فصلوں کو برباد کررہی ہیں۔جس کے بعد ویشالی سے رکن اسمبلی راجا کیشور سنگھ نے انتظامیہ اور ریاستی حکومت کے ساتھ ماہر شوٹر کو بلایا تھا اور نیل گائے کو ہلاک کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ چار روز میں حکومت نے ریاست میں 300 نیل گائے کو مارا ہے۔متعدد نیل گائے کو محکمہ جنگلات نے بھی مار گرایا ہے۔