ریاست بہار کے مشرقی چمپارن ضلع میں تھانہ شیتل پور پنچایت کے ہتہرپور گاؤں میں بنے کورنٹائن سنٹر میں مقیم ایک مزدور کی لاش جمعرات کی صبح درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا، اس واقعے سے علاقے میں سنسنی کا موحول ہے۔
اطلاعات کے مطابق متوفی پپو رام 14 دن قبل اپنے بھتیجے کے ساتھ مہاراشٹر کے کولہا پور سے واپس گھر آیا تھا۔ جسے ہتہر پور اسکول کے کورنٹائن سنٹر میں رکھا گیا تھا، جمعرات کے روز نوجوانوں کو کورنٹاین سنٹر چھٹی ملنے والی تھی لیکن صبح کے وقت اس کی لاش درخت پر لٹکتا ہوا پایا گیا۔
واقعے کے اطلاع پر مہلوکین کے رشتہ دار موقع پر پہنچے اور قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے ہنگامہ کرنے لگے اس دوران مقامی لوگوں نے چکیا تھانہ کو اطلاع دی ، موقع پر پہنچی پولیس اور کلیان پور بی ڈی او نے معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے کاروائی شروع کر دی۔
پولیس تفتیش میں مقتول کے لواحقین نے بتایا کہ سات دن قبل اتکرمت مڈل اسکول کے کورنٹائن سنٹر میں کھانے کو لے کر دو فریقوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی تھی۔ جس کے بعد پپو رام کا قتل کرکے اس کی لاش درخت پر لٹکا دی گئی ہے۔
فی الحال پولیس لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر ہسپتال موتیہاری بھیج دیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔