ریاست بہار میں نوادپ ضلع کے رجولی گاؤں میں ایک ہی کنبہ کے تین لوگوں کے لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
نوادہ: ایک ہی کنبہ کے تین افراد کی لاش برآمد - پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے
نوادہ کے رجولی گاؤں میں ایک ہی کمرے سے مقامی لوگوں کو تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جس کے بعد علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی ۔
نوادا: ایک ہی کنبہ کے تین افراد کی لاش برآمد
اطلاعات کے مطابق سوموار کی صبح رجولی گاؤں میں ایک ہی کمرے سے مقامی لوگوں کو تین افراد کی لاش برآمد ہوئیں۔ لاش ملنے کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ۔
مقامی لوگوں کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے حالانکہ کمرے سے پولیس کو اب تک کوئی بھی مشکوک مواد برآمد نہیں ہوئی ہے ۔تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ معاملہ قتل کا ہے یا خودکشی۔