گیا:ریاست کے بہار کے ضلع گیا کے بودھ گیا میں 27 جنوری سے 29 جنوری تک سہ روزہ بودھ مہوتسو کا انعقاد ہوگا۔ اس کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ سوموار کو ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے بودھ گیا کے کنوینشن سینٹر میں افسران کے ساتھ تیاریوں کے متعلق جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ ڈی ایم نے تیاگ راجن نے بتایاکہ بودھ مہوتسو ایک عالمی شہرت یافتہ مہوتسو ہے اسکی پہلے سے تیاریاں کی جارہی ہیں، اس مرتبہ کئی اضافی پروگرام مہوتسو میں شامل کیے گئے ہیں۔ اس دوران میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے تمام عہدیداروں سے کہا کہ تمام سیل ہنگامی طور پر بودھ مہوتسو کی تیاری کریں۔ جس کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس پر پوری طرح عمل کریں۔
بودھ مہوتسو میں ملک اور بیرون ملک کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس سال اس موقع پر 6 ممالک کے بین الاقوامی فنکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس کے علاوہ مقامی فنکاروں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ وہ بھی اپنا پرفارمنس پیش کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال پہلی بار ایک ٹاک شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں بچوں کا آئی کیو لیول ٹیسٹ کیا جائے گا اس میں اسکولوں کے بچوں کے لیے مقابلہ پہلے ہوا تھا جنہوں نے بہتر کیا تھا انہیں اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔