مظفر پور: بہار کے مظفر پور کے بینی واد او پی علاقے میں جمعرات کے روز مدھر پٹی گھاٹ پر ایک کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔ کشتی دریا کے بیچوں بیچ الٹ گئی۔ حادثہ میں بارہ بچوں کی موت واقعہ ہوگئی ہے۔ابھی بھی 10 بچے لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔
مظفر پور میں اسکولی بچوں سے بھری کشتی الٹ گئی:
بینی واد او پی علاقے کے مدھر پٹی گھاٹ پر بچوں سے بھری کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔ کشتی حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں لوگ دوڑ پڑے۔ حادثے کے بعد کئی بچوں نے تیراکی کرکے اپنی جان بچائی۔ پولیس، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں لگی ہوئی ہیں۔ غوطہ خور مسلسل لاپتہ بچوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ڈی ایم کو جانچ کا حکم دیا:
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اس معاملے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم نے مظفر پور کشتی حادثے کے حوالے سے ڈی ایم کو حکم دے دیا ہے۔ ڈی ایم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ متاثرہ خاندان کی مدد کی جائے گی۔"