اردو

urdu

ETV Bharat / state

سشانت خودکشی معاملہ: ممبئی پہنچے بہار پولیس کے افسر کورنٹائن سے آزاد

ونئے تیواری نے کہا کہ 'بی ایم سی نے مجھے ٹیکسٹ میسیج کے ذریعہ بتایا کہ اب میں باہر جا سکتا ہوں لہذا میں آج پٹنہ واپس آؤں گا۔'

سوشانت خودکشی معاملہ: ممبئی پہنچے بہار پولیس کے افسر کورنٹائن سے آزاد
سوشانت خودکشی معاملہ: ممبئی پہنچے بہار پولیس کے افسر کورنٹائن سے آزاد

By

Published : Aug 7, 2020, 1:16 PM IST

سشانت خودکشی معاملے کی تفتیش کرنے ممبئی پہنچے بہار پولیس کے افسر کو کورنٹائن سے آزاد کر دیا گیا ہے۔ اے ڈی جی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے دوبارہ خط لکھنے کے بعد بی ایم سی نے آئی پی ایس آفیسر ونئے تیواری کو کورنٹائن سے آزاد کر دیا۔

دراصل ونئے تیواری کو پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے تحقیقات کے لئے ممبئی بھیجا گیا تھا لیکن پٹنہ سینٹرل کے ایس پی ونئے تیواری کو ممبئی پہنچنے کے بعد کورنٹائن کر دیا گیا۔

جمعرات کو بہار پولیس ہیڈ کوارٹر نے بی ایم سی کو سٹی ایس پی ونئے تیواری کی رہائی کے لئے دوبارہ ایک خط لکھا۔ اس کے بعد بی ایم سی نے سٹی ایس پی کی کورنٹائن کی مدت کو ختم کر دیا۔ ونئے تیواری اب بہار واپس آئیں گے۔

ونئے تیواری نے کہا کہ 'بی ایم سی نے مجھے ٹیکسٹ میسیج کے ذریعہ بتایا کہ اب میں باہر جاسکتا ہوں لہذا میں آج پٹنہ واپس آؤں گا۔'

یہ بھی پڑھیں: سوشانت سنگھ راجپوت کی سی ڈی آر سے سربستہ راز کھلیں گے کیا؟

واضح رہے کہ 'بدھ کو سپریم کورٹ کی سختی کے بعد بھی بی ایم سی نے سٹی ایس پی ونئے تیواری کو نہیں چھوڑا تھا۔ تاہم پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے دوبارہ خط لکھنے کے بعد وہ قرنطین سے آزاد کئے گئے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details