اردو

urdu

ETV Bharat / state

World Thalassemia Day 2022: گیا میں مسلم نوجوان کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد - گیا میں تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

گیا میں تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر دوسرے دن ہیومن ہڈ آرگنائزیشن کی جانب سے خون عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا۔ یہ کیمپ مگدھ میڈیکل ہسپتال کے بلڈ سینٹر میں ہوا۔ Blood Donation Camp in Gaya on the Occasion of World Thalassemia Day

خون عطیہ
خون عطیہ

By

Published : May 9, 2022, 2:05 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں خون عطیہ کیمپ لگایا گیا، اس کیمپ کے آرگنائزر مسلم نوجوان تھے، مسلم نوجوانوں اور گیا کی تنظیم ’ہیومن ہڈ تنظیم’ کی جانب سے ایسے کیمپ منعقد کئے جاتے ہیں، تھیلیسیمیا ایک ایسی سنگین بیماری ہے جس میں مریض کے جسم میں خون بننا بند ہو جاتا ہے، گویا جسم میں خون کی مسلسل کمی رہتی ہے اور مریض کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس مرض کا واحد علاج مریض کو مسلسل خون دینا ہوتا ہے۔ Blood Donation Camp in Gaya on the Occasion of World Thalassemia Day


اس حوالے سے تنظیم کے چیئرمین فیضان عالم نے کہا کہ خون کا عطیہ ایک ایسی چیز ہے جو کسی کی جان بچا سکتی ہے۔ تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا مریضوں کو خون کی مسلسل فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے گیا شہر کی تنظیم ہیومن ہڈ آرگنائزیشن کی جانب سے تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔


خون کے عطیہ کی مہم کو آگے بڑھانے اور ضرورت مندوں کے لیے خون کی فراہمی کو برقرار رکھنے میں تعاون ہوتا ہے ۔ اس کیمپ میں گیا شہر کے تمام لوگوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا،اورخون کا عطیہ پیش کیا،مذکورہ کیمپ کا انعقاد ضلع کے مگدھ میڈیکل ہسپتال کے بلڈ سینٹر میں ہوا۔ خون عطیہ کیمپ میں 14 خون عطیہ کرنے والوں نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے خون کا عطیہ دیا اور معاشرے کے شہریوں کو خون عطیہ کرنے کی ترغیب دی۔

اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پہلی بار خون عطیہ کرنے والوں کی تعدادزیادہ تھی۔ اس طرح کے بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد بلڈ بینک میں خون کی مقدار کو برقرار رکھنا اور لوگوں کو خون کی مسلسل فراہمی کو برقرار رکھنا ہے۔ خون عطیہ کرنے والوں میں دیپک شرما، ناصر، صمد، محمد معیز،محمد فیض، محمد جنید، دانش، محمد کیف، اویس، محمد شکیب، محمد کیف خان، محمد سیف اور محمد شاہنواز وغیرہ نے خون کے عطیات پیش کئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details