اردو

urdu

ETV Bharat / state

Blood Donation Camp دربھنگہ کے مدرسہ میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

دربھنگہ میں مختلف تنظیموں کی جانب سے مدرسہ کیمپس میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکنڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ خون عطیہ کرنے والوں کو اس موقع پر سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔ Blood Donation Camp

دربھنگہ میں مختلف تنظیموں کی جانب سے مدرسہ کیمپس میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
دربھنگہ میں مختلف تنظیموں کی جانب سے مدرسہ کیمپس میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

By

Published : Oct 27, 2022, 5:10 PM IST

دربھنگہ: بہار کے ضلع دربھنگہ کے اتیہر پنچایت کے دیہ بیرئی گاؤں میں مختلف تنظیموں کی جانب سے مدرسہ کیمپس میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکنڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔خون عطیہ کرنے والوں کو اس موقع پر سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔Blood Donation Camp In Madarsa Campus In Darbhanga

رضاکارانہ خون کے عطیہ کیمپ میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آر این چورسیا، پوسٹ گریجویٹ سنسکرت پروفیسر، للت نارائن متھیلا یونیورسٹی، دربھنگہ نے کہا کہ انسانی خون قیمتی ہے، جس کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ کیونکہ انسانی خون نہ تو تجربہ گاہ میں بنایا جا سکتا ہے اور نہ ہی جانوروں اور پرندوں کا خون کسی ضرورت مند انسان کو دیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Rajnath Singh Kashmir Visit راجناتھ سنگھ، ایل جی منوج سنہا کے ہمراہ بڈگام ایئر فورس اسٹیشن پہنچ گئے

سوسائٹی فرسٹ ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر، دربھنگہ کے صدر نذر الہدا نے مہمانوں، خون جمع کرنے والی ٹیم، خون کے عطیہ دہندگان اور تمام لوگوں کا اس موقع پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے تقریب کو کامیاب بنانے میں مدد کی، ساتھ ہی گاؤں والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

رضاکارانہ خون کے عطیہ کیمپ میں متھیلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس، دربھنگہ کے ڈائریکٹر شاہد اطہر، LIV، دربھنگہ کیمپس کوآرڈینیٹر امان راج، عبدالمالک، مو گفران، نازیہ حسن، رمن جی یادو، پربھات کمار جھا اور محمد جاوید، سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔Blood Donation Camp In Madarsa Campus In Darbhanga

ABOUT THE AUTHOR

...view details