ریاست بہر کے ضلع موتیہاری میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب اینٹوں کے بھٹے کی چمنی آگ کی وجہ سے پھٹ گئی،اس واقعہ میں اب تک چمنی مالک سمیت 7 مزدور جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ چمنی میں اب بھی تقریباً 10 مزدور دبے ہوئے ہیں۔ انہیں ہٹانے کا کام جاری ہے۔5 Killed, 7 Injured After Chimney Explodes at Brick Industry in Motihari
حادثہ میں 15 افراد زخمی: یہ حادثہ رام گڑھوا تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ اینٹوں کے بھٹے کی چمنی گرنے سے کئی مزدور دب گئے۔ 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 15 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ جنہیں زخمی حالت میں رکسول کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔