اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: ضرورتمندوں میں کمبل تقسیم - کیمور

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے بھبھوا شہر میں انڈین ریڈ کراس سوساٸٹی کی جانب سے غریب اور ضرورت منددوں کو مفت کمبل تقسیم کیا گیا۔

ضرورتمندوں میں کمبل تقسیم
ضرورتمندوں میں کمبل تقسیم

By

Published : Jan 14, 2021, 4:35 AM IST

غریبوں کو سردی سے بچانے کے لیے ضلع مجسٹریٹ نودیپ شکلا اور ضلع جج سمپورنانند تیواری کے ہاتھوں یہ کمبل کی تقسیم ہوئی۔

ضرورتمندوں میں کمبل تقسیم

اس موقع پر سول سرجن ارون تیواری، سوسائٹی کے سکریٹری پرسنا کمار مشرا و دیگر ممبران موجود تھے۔

سکریٹری نے ریڈ کراس سوساٸٹی کے اغراض مقاصد سے روشناس کرایا۔ سول سرجن ارون کمار تیواری نے کہا کہ ریڈ کراس سوساٸٹی کورونا کے وقت میں بھی عام لوگوں کے کام آئی تھی۔ سوساٸٹی کے لوگوں نے بھر پور تعاون دیا جو قابل تعریف ہے۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نودیپ شکلا نے کہا کہ 'کمبل کی تقسیم ثواب کا کام ہے۔ سردی میں ضرورت مند کی مدد کرنا اچھی بات ہے۔ معاشرے کے دیگر لوگوں کو بھی آگے آنا چاہیے۔

ڈسٹرکٹ جج سمپورنانند نے کہا کہ چونکہ پچھلے کئی دنوں سے سردی کافی زیادہ ہے اس لیے ضرورتمندوں میں کمبل تقسیم کرنا واقعی قابل ستائش کام ہے اور سماج کے دیگر افراد کو بھی اس طرح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details