پٹنہ : بہار کے کڑھنی ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے کیدار پرساد گپتا نے کٹر حریف جے ڈی یو امیدوار منوج کشواہا کو 3632 ووٹوں سے شکست دے دی۔ کڑھنی ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوان کی جیت جے ڈی یو اور آرجے ڈی کے لئے زبردست دھچکا ہے۔BJP Win Kudhni by Election ,Set Back For Mahagathbandhan In Bihar
کڑھنی ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے کیدار پرساد گپتا نے جے ڈی یو کے امیدوار منوج کشواہا کو 3632 ووٹوں سے شکست دے دی۔بی جے پی کے امیدوار کو کل 76648 ووٹ ملے، جبکہ جے ڈی یو کے امیدوار کے کھاتے میں 73016 ووٹ آئے۔
ضمنی انتخابات کا مقابلہ دلچسپ رہا۔ گنتی کا سلسلہ 22ویں راؤنڈ تک چلتا رہا۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران بی جے پی نے پہلے 5 راؤنڈ میں مسلسل برتری برقرار رکھی تھی۔ وہیں جے ڈی یو 9ویں راؤنڈ سے 18ویں راؤنڈ تک مسلسل بی جے پی سے آگے تھی۔