پٹنہ: ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں جے ڈیو کی اسٹیٹ ایگزیکیٹو میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نتیش کُمار نے کہا کہ سنہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی 50 سیٹوں پر سمٹ جائے گی، اگر تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک ساتھ مل کر انتخابات لڑیں، میں اسی مہم میں مصروف ہوں۔ BJP Will Not Cross 50 Seat In 2024 says Nitish Kumar
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کریں گے، ایسے میں ہم سبھی کو پنچایت سطح تک پوری طرح خیال رکھنا ہوگا، امت شاہ کے دورے سے متعلق انہوں نے کہا کہ امت شاہ بہار میں ماحول بگاڑنے آرہے ہیں۔ JDU State Executive meeting