اردو

urdu

ETV Bharat / state

Controversial statement of Surendra Yadav انتخابات سے قبل بی جے پی کسی بھی ملک پر حملہ کروا سکتی ہے

بہار کے کوآپریٹیو وزیر سریندر یادو نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ'بی جے پی 2024 کے لوک سبھا انتخابات جیتنے سے پہلے کسی بھی ملک پر حملہ کروا سکتی ہے۔ Controversial statement of Minister Surendra Yadav

By

Published : Jan 18, 2023, 11:03 AM IST

BJP will attack any country to win 2024 Lok Sabha polls says-bihar-minister
انتخابات سے قبل بی جے پی کسی بھی ملک پر حملہ کروا سکتی ہے

ویڈیو

پٹنہ:بہار حکومت کے کوآپریٹیو وزیر سریندر یادو نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی انتخابات آتے ہیں بی جے پی فوج پر حملہ کرواتی ہے، لیکن بی جے پی اس بار انتخابات جیتنے کے لیے کسی ملک پر حملہ کروا سکتی ہے۔ دراصل منگل کے روز آر جے ڈی کے ریاستی دفتر میں جنتا دربار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہاں آر جے ڈی کوٹے کے وزیر شکایت کنندگان کی شکایات سنتے ہیں۔ کوآپریٹیو وزیر سریندر یادو منگل کے روز جنتا دربار پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی دفتر میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے متازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی الیکشن آتے ہیں بی جے پی فوج پر حملہ کرواتی ہے، اس بار کسی ملک پر حملہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اگلے انتخابات کے حوالے سے بی جے پی کے چیلنج کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا۔ انہوں اپنے دعوے کو مضبوط کرنے کے لیے سنہ 2019 کے پلوامہ حملے کی طرف اشارہ کیا جو فروری میں عام انتخابات سے چند ماہ قبل ہوا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی بری طرح ہارے گی۔ بی جے پی الیکشن جیتنے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہے، پچھلی بار پلوامہ ہوا اور اس بار، بی جے پی کسی بھی ملک پر حملہ کرواسکتی ہے"۔ سریندر یادو کے بیان پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نکھل آنند نے کہاکہ آر جے ڈی کے پاس کئی کارٹوں ہے۔ سبھی کارٹوں نتیش کابینہ کے حصہ ہیں۔ اگر نتیش کمار اپنی توہین کرنا چاہتے ہیں تو وہ کر سکتے ہیں، لیکن انہیں کم از کم وزیر اعلیٰ کے عہدے کا خیال رکھنا چاہیے..."

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details