آر جے ڈی کے قد اور رہنما عبدالباری صدیقی نے کہا کہ ملک میں 2 نظریات کی حامل اتحادی جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہے ایک جماعت ایسی ہے جو ملک کو اپنی وراثت سمجھتی ہے، یہ لوگ نعرہ لگانے میں ماہر ہیں، سرٹیفیکیٹ بانٹنے والے یہ لوگ اپنے وطن دوستی کا اعلان کرتے نھیں تھکتے، جبکہ ان کے آباواجداد نے ملک کی آزادی میں کوئی قربانی نہیں دی ہے۔
'بی جے پی نفرت کو پروان چڑھانے والی پارٹی ہے' - بی جے پی
این ڈی اے کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد آر جے ڈی کے قد آور رہنما عبدالباری صدیقی نے کہا کہ 'نفرت کی سیاست کرنے والوں نے جو فہرست جاری کی ہے اس سے واضح ہے کہ یہ کس کا اور کیسا وکاس چاہتے ہیں'۔

'بی جے پی نفرت کو پروان چڑھانے والی پارٹی ہے'
'بی جے پی نفرت کو پروان چڑھانے والی پارٹی ہے'
انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے ملک میں نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے۔اس ملک کا کمزور طبقہ اور مسلمان حاشیے پر ہے۔
دربھنگہ سے انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی پارٹی کی جانب سے باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے دوسرے تیسرے اور آخری مرحلے تک کے امیدواروں کا اعلان کردیا جائے گا اگر پارٹی انہیں امیدوار بناتی ہیں تو وہ انتخاب لڑیں گے۔