بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے دھنروا میں آئے سیلاب کا جائزہ لینے کے لیے دورے پر نکلے رام کرپال یادو اچانک پانی میں گر گیے۔ اس دوران ان کے ساتھ دیگر افراد بھی پانی میں جا گرے۔ پاٹلی پترا کے رکن پارلیمان رام کرپال یادو کو کسی طرح سے پانی سے باہر نکالا گیا۔
جب رکن پارلیمان اچانک غوطہ کھانے لگے - پاٹلی پترا کن پارلیمان رام کرپال یادو
سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر پہنچے رام کرپال یادو پانی میں گر گئے۔ وہ پانی میں کھڑے ہوکر حالات کا جائزہ لے رہے تھے کہ ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ پانی میں جا گرے۔

دھنرؤا کے رمنی ویگہا میں دردھا ندی ان دنوں طغیانی پر ہے۔ جس کے باعث علاقے میں سیلاب کا پانی بھر گیا ہے۔ وہیں دیر شام علاقے کا دورہ کرنے پہنچے بی جے پی رکن پارلیمان رام کرپال یادو کشتی پر کھڑے ہو کر لوگوں کی پریشانیاں سے واقف ہو رہے تھے۔ تبھی ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ پانی میں گر گیے۔
غورطلب ہے کہ پٹنہ میں دو روز سے بارش رکی ہوئی ہے۔ لیکن آبی جماؤ سے کئی علاقے متاثر ہیں۔ حکومت کے کئی وزراء اور خود وزیراعلیٰ نتیش کمار لوگوں کا حال جاننے کے لیے سڑکوں پر اترے ہیں۔ وہیں رکن پارلیمان رام کرپال یادو بھی متاثرین کا حال جاننے گئے تھے۔