اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی کےارکان اسمبلی اورپارلیمان یتیم بچوں کی تعلیم مکمل کرنے کی ذمہ داری لیں' - بہار کی خبریں

اتوار کے روز، سشیل کمارمودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ ایک بڑی تعداد میں لوگ جو خاندان کے لئے کمائی کر رہے تھے،کورونا وبا کی وجہ سے وقت سے پہلےفوت ہوگئے. جس کی وجہ سے ان کے بچوں کی تعلیم اور دیکھ بھال مشکل ہوچکی ہے۔

'بی جے پی کےارکان اسمبلی اورپارلیمان یتیم بچوں کی تعلیم مکمل کرنے کی ذمہ داری لیں'
'بی جے پی کےارکان اسمبلی اورپارلیمان یتیم بچوں کی تعلیم مکمل کرنے کی ذمہ داری لیں'

By

Published : May 24, 2021, 3:31 AM IST

بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے راجیہ سبھا ممبر سشیل کمار مودی نےاتوارکےروزکہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے یتیم بچوں کی تعلیم مکمل کرنے کی ذمہ داری تمام اہل کارکنان، ایم ایل اے اور ایم پی کو لینی چاہئے۔

اتوار کے روز ، سشیل کمارمودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ ایک بڑی تعداد میں لوگ جو خاندان کے لئے کمائی کر رہے تھے جن کی کورونا وبا کی وجہ سے وقت سے پہلے ہی موت ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ان کے بچوں کی تعلیم اور دیکھ بھال مشکل ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں بی جے پی کے تمام اہل کارکنان ، ایم ایل ایز اور ارکان پارلیمان کووڈ یتیم بچوں کی تعلیم مکمل کرنے کی ذمہ داری اٹھائیں۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہا کہ کم از کم 18 سال کے بچے کی تعلیم ادھوری نہیں رہنی چاہئے اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ ہم معاشرے کی خدمت کرسکتے ہیں اور وبا کی مار سے ملک کا مستقبل بچاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار ملک کی پہلی ریاست ہے جو کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت پر ورثاء کو چار لاکھ روپے روپے بطور معاوضہ دے رہی ہے۔ ، لیکن کنبہ کے یتیم بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم کے لئے کوئی الگ انتظام نہیں ہے۔

مودی نے کہا کہ ریاستی حکومت "پروریش" اسکیم کے تحت بے سہارا اور لاعلاج بیماریوں میں مبتلا 14,208 بچوں کو ہر ماہ 1000 روپے کی امداد فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کوویڈ ۔ یتیم بچوں کو بھی اس اسکیم میں شامل کیا جانا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details