اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Assembly بی جے پی ایم ایل اے لکھیندر، مائیک توڑنے کے معاملے میں ایوان سے معطل

بہار قانون ساز اسمبلی میں کافی ہنگامہ ہوا۔ اس دوران ایوان میں خلل ڈالتے ہوئے بی جے پی کے رکن اسمبلی لکھیندر کمار روشن نے مائک توڑ دیا۔ جسے سزا کے طور پر ایوان سے دو دن کے لیے معطل کر دیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 14, 2023, 9:55 PM IST

پٹنہ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی لکھیندر کمار روشن کو بہار قانون ساز اسمبلی میں مائیک توڑنے کے الزام میں آج سے دو دنوں کے لیے ایوان سے معطل کر دیا گیا ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری نے اسمبلی میں وقفہ طعام کے بعد تجویز پیش کی کہ پاتے پور اسمبلی حلقہ کے رکن لکھیندر کمار روشن کو کارروائی میں خلل ڈالنے اور مائیک توڑنے پر آج سے دو دن کے لیے ایوان کی کارروائی سے معطل کیا جائے۔ اس کے بعد ایوان کے اسپیکر اودھ بہاری چودھری نے تجویز کو صوتی ووٹ سے منظور کئے جانے کا اعلان کیا۔ روشن کو ایوان سے معطل کرنے کی قرارداد کی منظوری کے خلاف بی جے پی اراکین نے شور مچاتے ہوئے اور نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

قبل ازیں پارلیمانی امور کے وزیر چودھری نے کہا کہ آج وقفہ طعام سے قبل وقفہ سوالات کے دوران بی جے پی کے لکھیندر کمار روشن نے محکمہ سماجی بہبود سے متعلق ایک سوال کیاتھا۔ متعلقہ وزیر نے حکومت کی جانکاری کے مطابق تسلی بخش جواب دیا۔ اس کے بعد دو تین ضمنی سوالات بھی پوچھے گئے اور وزیر نے ان کے جوابات ِ تسلی بخش دیئے، پھر بھی روشن ضمنی سوالات لگاتار پوچھنا چاہ رہے تھے لیکن چیئر اس کی اجازت نہیں دینا چاہ رہے تھے، پھر بھی وہ اصرار کر رہے تھے۔اور آخر میں جب اسپیکرنے اگلے سوال کے لیے اسی پارٹی کے سینئر رکن کا نام پکارا تو ذہن میںاحتجاج ہونا فطری بات ہے لیکن ایوان میں احتجاج کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ ہم سب نے دیکھا ہے کہ روشن نے احتجاج یا غصے میں جس طرح قابل اعتراض انداز میں مائیک توڑا وہ نہ صرف غیر پارلیمانی طرز عمل ہے بلکہ چیئر اور ایوان کی توہین بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details