اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Assembly بہار اسمبلی میں اجلاس کے دوران بی جے پی رکن اسمبلی پر کرسی پھینکنے کا الزام - ۔حکمراں جماعت اور اپوزیشن

بہار اسمبلی کے چوتھے دن بھی چھپرا میں زہریلی شراب پینے سے ہوئی درجنوں اموات پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ اسمبلی میں اجلاس کے دوران بی جے پی ارکان اسمبلی پر حکمراں جماعت پر کرسی پھینکنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔n Bihar Assembly

بہار اسمبلی میں اجلاس کے دوران بھاجپا رکن اسمبلی پر کرسی پھینکنے کا الزام
بہار اسمبلی میں اجلاس کے دوران بھاجپا رکن اسمبلی پر کرسی پھینکنے کا الزام

By

Published : Dec 23, 2022, 12:52 PM IST

پٹنہ: بہار کے چھپرا میں گزشتہ روز زہریلی شراب پینے کی وجہ سے درجنوں لوگوں کی موت کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان اس معاملے کو لے کر بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔BJP MLA Allegedly Throws Chair On Ruling Party In Bihar Assembly

بہار اسمبلی میں اجلاس کے دوران بھاجپا رکن اسمبلی پر کرسی پھینکنے کا الزام

بہار اسمبلی کے چوتھے دن بھی چھپرامیں زہریلی شراب پینے سے ہوئی درجنوں موت پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ۔اسمبلی میں اجلاس کے دوران بی جے پی کے ارکان اسمبلی پرحکمراں جماعت پر کرسی پھینکنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اسمبلی میں کرسیاں پھینکنے کے معاملے پر آر جے ڈی کے رکن اسمبلی مکیش کمار یادو نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈران ایوان کی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں،بی جے پی کے ارکان اسمبلی اس طرح کی حرکت کرکے بہار کے لوگوں کے لئے ترقیاتی منصوبوں پر پانی پھینے کی بھی کوشش کر رہے پیں۔

مزید پڑھیں:Bihar Assembly بہار اسمبلی اجلاس کے آخری دن بھی اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ

انہوں نے کہاکہ اراکین اسمبلی اسپیکر کی بات بھی نہیں سنتے ہیں۔اسپیکر بار بار کہہ رہے ہیں کہ زہریلی شراب سے ہوئی اموات پر بحث ہو گی لیکن بی جے پی ایک بات سننے کے لئے تیار نہیں ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں کارروائی چلے گی تبھی تو کسی معاملے پر بحث کی گنجائش ہو گی۔آپ اسمبلی میں اجلاس چلنے نہیں دیتے ہیں اور بحث کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔BJP MLA Allegedly Throws Chair On Ruling Party In Bihar Assembly

ABOUT THE AUTHOR

...view details