دربھنگہ:بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی مورچہ کے قومی جنرل سکریٹری صابر علی یک روزہ دورے پر ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ پہنچے جہاں انہوں نے ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی مورچہ کے قومی جنرل سکریٹری صابر علی نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور ان کی پارٹی پر شدید حملہ کیا۔ بہار کے عوام نے نتیش کمار کو ایک بڑا اور طویل موقع دیا ہے۔ لیکن یہ بدقسمتی ہے کہ نتیش کمار عوامی لیڈر نہیں بن سکے۔ ان کی پارٹی ابھی تک بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ہے۔
صابر علی نے کہا کہ میں یہ اس لیے نہیں کہہ رہا کہ میں ان کی پارٹی میں نہیں ہوں۔ میں تنظیم کی بات کر رہا ہوں۔ زمینی حقیقت یہ ہے کہ جنتا دل یونائیٹڈ کی تنظیم تاش کے پتوں کی طرح ہے۔ نہ جانے کب اور کہاں بکھر جائے گی۔ میں پارٹی کی بات نہیں کر رہا۔ میں جنتا دل یونائیٹڈ کے کارکنوں سے پوچھ رہا ہوں نہ جانے کب اور کہاں شفٹ ہو جائے گا۔ اس سے چھوٹی جماعت جو کبھی اقتدار میں نہیں رہی۔