اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن پارلیمان نے ہری جھنڈی دکھا نئی ٹرین کوروانہ کیا - کیمور۔ساسرام پارلیمانی حلقہ

بہار میں کیمور۔ ساسرام پارلیمانی حلقہ کے رکن پارلیمان چھیدی پاسوان نے سہسرام ریلوے اسٹیشن سے نئی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر رانچی کے لیے روانہ کیا۔

بہار

By

Published : Oct 18, 2019, 10:26 AM IST

گیا ریل ڈویژن کے سہسرام اسٹیشن پر ٹرین نمبر 18636 'سہسرام رانچی انٹر سٹی اکسپریس' ٹرین کو صبح تین بج کر 55 منٹ پر پھولوں سے سجی ٹرین کے گارڈ کا اسٹیشن ماسٹر نے استقبال کیا۔

اس کے بعد رکن پارلیمان چھیدی پاسوان نے ہری جھنڈی دکھا کر اس نئی ٹرین کو روانہ کیا۔ اس موقع پرچھیدی پاسوان نے کہا کی مقامی لوگوں کے مطالبات کو دھیان میں رکھ کر اس ٹرین کو ڈہری کے بجائے سہسرام سے چلایا گیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ سہسرام کے لوگوں کا کاروبار رانچی سے زیادہ ہوتا ہے۔ سہسرام شہر شیرشاہ سوری کی قیام گاہ بھی رہا ہے ۔شیر شاہ کا مقبرہ و دیگر زیارت گاہ بھی یہاں ہے اس لیے اس نئی ٹرین کی شروعات کرنے سے یہاں سیاحوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details