ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین کو منگل کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ شاہنواز حسین ممبئی بی جے پی کے صدر اور باندرہ کے ایم ایل اے آشیش شیلر کے گھر پر تھے۔ وہیں ان کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ شاہنواز حسین کو آج شام تقریباً 4 بجے دل کا دورہ پڑا۔ جس کے بعد انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Shahnawaz Hussain Undergoes Angioplasty بی جے پی رہنما شاہنواز حسین کی ممبئی کے اسپتال میں انجیو پلاسٹی کی گئی - شاہنواز حسین کی انجیو پلاسٹی
بی جے پی رہنما شاہنواز حسین کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ انجیو پلاسٹی ایک ایسا طریقہ کار ہے جو دل کے بند خون کی نالیوں کو کھولنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر پارکر نے بتایا کہ پہلے انجیوگرافی کی گئی تھی جس میں بی جے پی لیڈر کے دل کے دائیں جانب بلاکیج ظاہر ہوا تھا جس کے بعد انجیو پلاسٹی کی گئی۔
Published : Sep 26, 2023, 10:27 PM IST
لیلاوتی اسپتال کے ڈاکٹر جلیل پارکر نے بتایا کہ شاہنواز حسین کی انجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔ فی الحال وہ آئی سی یو میں ہیں، جلد ہی انہیں پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کر دیا جائے گا۔ حسین کو قبل ازیں اگست میں صحت کے مسائل کے باعث دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ تب ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے 1997 میں ایک پروگرام میں شاہنواز حسین کو بولتے ہوئے سنا تھا۔ تب انہوں نے کہا تھا کہ یہ لڑکا بہت اچھا بولتا ہے۔ اگر اسے پارلیمنٹ میں بھیجا جائے تو بڑوں بڑوں کی چھٹی کر دے گا۔
شاہنواز حسین فروری 2005 میں پہلی بار کٹیہار سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ سال 2010 میں بھی ایم ایل اے بنے۔ وہ 1999 میں وزیر مملکت بنے تھے۔ اس کے ساتھ ہی 2001 میں وہ سب سے کم عمر کے مرکزی وزیر بن گئے۔ وہ پارٹی کے قومی ترجمان کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ مسٹر حسین نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔ انہیں پانچ وزارتیں سنبھالنے کا تجربہ ہے۔ (یو این آئی)