اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی مسلمانوں کی نہیں ہندوؤں کی دشمن'

بہار کانگریس کے اقلیتی کانفرنس میں سابق مرکزی وزیر اور کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر شکیل احمد نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی مسلمانوں کی نہیں بلکہ ہندوؤں کی دشمن ہے۔

By

Published : Sep 11, 2020, 7:48 AM IST

ریاستی کانگریس کے اقلیتی کانفرنس میں مسلمانوں سمیت اقلیتی طبقہ کے لوگوں نے بھی شرکت کی
ریاستی کانگریس کے اقلیتی کانفرنس میں مسلمانوں سمیت اقلیتی طبقہ کے لوگوں نے بھی شرکت کی

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ریاستی کانگریس کی اقلیتی کانفرنس میں پارٹی کئی اعلیٰ رہنماؤں نے خطاب کیا۔

کانفرنس میں مسلمانوں سمیت اقلیتی طبقہ کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

اس کانفرنس میں کانگریس اقلیتی سیل کے قومی صدر ندیم جاوید نے ریاستی کانگریسی کارکنان کو آبادی کے تناسب سے حصہ داری دلانے کا وعدہ کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سابق وزیر ڈاکٹر شکیل احمد نے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ لوگ مسلمانوں کے دشمن نہیں بلکہ مسلمانوں کو بلی کا بکرا بنا کر 80 فیصد ہندوں کو دھوکہ دے رہے ہیں'۔

بی جے پی مسلمانوں کی نہیں ہندوؤں کی دشمن

انہوں نے متنازع قانون 'سی اے اے اور این آر سی کا ذکر کرتے ہوئے آسام کا حوالہ دیا اور بتایا کہ وہاں اس قانون کے تحت 13 لاکھ غریب ہندوں کو نشانہ بنایا گیا، مسلمان تو مسلمان تو محض بہانہ ہے'۔

ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ 'مسلمانوں کے دلوں میں یہ بات گھر کر گئی ہے کہ انہیں آبادی کے تناسب سے حصہ داری نہیں دی جاتی ہے'۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس سینیئر رہنما و سابق مرکزی وزیر طارق انور نے کہا کہ 'ملک کا آئین خطرے میں ہے اسے بچانے کی ضرورت ہے، مسلمانوں کو متحد ہو کر لڑنا ہوگا'۔

کانگریس اقلیتی سیل کے قومی صدر ندیم جاوید نے کہا کہ 'اس انتخاب میں مسلمانوں کو مناسب حصہ داری ملے گی، جو اپنے ہندو بھائیوں کے ساتھ مل کر مضبوطی کے ساتھ لڑنے کی اہلیت رکھتے ہیں انہیں ٹکٹ ضرور ملے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details