اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dr Tanweer Hasan بی جے پی اشتعال انگیز تقریر کرنے والوں کی پشت پناہی کر رہی ہے

مودی جی کو چاہیے کہ عوام کو پیغام دینے سے پہلے اپنے گھر کے لوگوں کو ٹھیک کریں، من کی بات پہلے انہیں سنائیں، آپ کی تقریر کی سب سے زیادہ ضرورت آپ کے لوگوں کو ہے۔ باقی ہندوستان کی عوام سیکولر ہے۔ Dr Tanweer Hasan on BJP

Dr Tanweer Hasan
Dr Tanweer Hasan

By

Published : Oct 17, 2022, 4:56 PM IST

پٹنہ:گزشتہ دنوں بی جے پی ایم پی پرویش ورما کے ذریعہ مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے پر راشٹریہ جنتادل کے ریاستی نائب صدر و سابق رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر تنویر حسن نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں بی جے پی ہی واحد پارٹی ہے جو زہر افشانی کرنے والوں کی کھلے عام پشت پناہی کرتی ہے۔ ماضی میں دیکھیں تو ایسی کئی مثالیں مل جائیں گی۔ BJP is Backing inflammatory Speakers

بی جے پی اشتعال انگیز تقریر کرنے والوں کی پشت پناہی کر رہی ہے

یہ بھی پڑھیں:

گزشتہ چند عرصہ میں بی جے پی کے لوگوں نے ایسی اشتعال انگیز تقریریں کی ہیں جس سے ملک کی سالمیت خطرہ میں پڑ سکتی ہے، اس کے باوجود بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں نے ان پر کبھی ایکشن نہیں لیا بلکہ حوصلہ بڑھایا جس سے اشتعال انگیز سوچ رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد سامنے آ گئی جو کھلے عام مذہب ذات برادری کے نام پر مغلظات کہتے ہیں۔

ڈاکٹر تنویر حسن نے کہا کہ دراصل بی جے پی میں ایسے ہی لوگوں کی جگہ ہے جو ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنائیں۔ جو جتنا نفرت کی بات کرے گا پارٹی میں اس کی زیادہ پوچھ ہوگی ساتھ ہی اسے کسی عہدہ سے بھی نوازا جائے گا. بی جے پی جان بوجھ کر ایسے لوگوں کا انتخاب کرتی ہے تاکہ ایک طبقہ کے خلاف بول کر اکثریت کو اپنی طرف ووٹ کے لیے گول بند کیے رہے. بی جے پی اس میں بھی سیاست دیکھتی ہے مگر اسے یہ نہیں معلوم کہ اس سے ملک کا ماحول اور آپسی بھائی چارہ کتنا متاثر ہوا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اپنی تقریر میں ملک میں اخوت و محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں وہیں دوسری جانب ان کے ہی پارٹی کے لوگ ان کی بات کو نظر انداز کرتے ہیں، اس لیے مودی جی کو چاہیے کہ عوام کو پیغام دینے سے پہلے اپنے گھر کے لوگوں کو ٹھیک کریں، من کی بات پہلے انہیں سنائیں، آپ کی تقریر کی سب سے زیادہ ضرورت آپ کے لوگوں کو ہے۔ باقی ہندوستان کی عوام سیکولر ہے اور یہاں سبھی مذاہب کے لوگ مل جل کر ساتھ رہنے میں ہی یقین کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details