پٹنہ:عظیم سماجوادی رہنما ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی برسی کے موقع پروزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ان کے مجسمے پر گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔برسی کے موقع پر کنکڑ باغ کے لوہیا نگرواقع لوہیا پارک میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی شخصیت اور تخلیقی صلاحیتوں کو یاد کرتے ہوئے ان کے ادھورے کاموں کو مکمل کرنے کا عہد کیا۔CM Nitish Slams Amit Shah
اس موقع پر وزیر خزانہ وجے کمار چودھری، محصولات اور اصلاحات اراضی کے وزیر جناب آلوک کمار مہتا، خوراک و صارفین کے تحفظ کی وزیر لیسی سنگھ، ٹرانسپورٹ کی وزیر شیلا کماری، وزیر صنعت سمیر کمار مہاسیٹھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اسرائیل منصوری، رکن قانون ساز کونسل مکیش کمار روشن،رکن قانون ساز کونسل سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، بہار اسٹیٹ فوڈ کمیشن کے سابق رکن نند کشور کشواہا سمیت کئی سماجی اور سیاسی کارکنوں نے بھی آنجہانی ڈاکٹر رام منوہر لوہیاکے مجسمہ پر گلپوشی کر کت خراج عقیدت پیش کیا۔ لوہیا۔
پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج سماجوادی لیڈر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا جی کی برسی ہے۔ لوہیا جی کا انتقال اس وقت ہوا جب ہم کالج کے طالب علم تھے۔ گاندھی میدان میں جب ان کی تقریر تھی تو ہم طالب علم ہوتے ہوئے انہیں سننے آئے تھے۔ جب میں انہیں پہلی بار سننے آیا تو بہت خوش ہوا۔ ہم ان کے بارے میں اخبارات میں پڑھا کرتے تھے، ہم ان کے خیالات سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ ہم گاندھی جی، لوہیا جی اور لوک نائک جے پرکاش نارائن جی کے نظریات کو اپنا کر کام کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر رام منوہر لوہیا 1910 میں پیدا ہوئے اورانتقال1967 میں ہوگیا۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا جی کا بہت کم عمر میں انتقال ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے اس وقت ہم سب کو بہت تکلیف ہوئی تھی۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا جی کے نظریات زندہ ہیں۔ ہم ان کے نظریات کو اپنا کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم یہاں ان کی سالگرہ اور یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کرنے آتے ہیں۔سیفئی جانے کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو جی کا انتقال ہو گیا ہے، آج ہم ان کے اہل خانہ سے ملنے سیفئی جا رہے ہیں۔