سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ وہ نالندہ ضلع کے انتظامیہ سے اجازت لیکر کوٹا گئے تھے۔ اس کے بعد لاک ڈاﺅن کی وجہ سے کوٹا میں پھنسی اپنی بیٹی کو لیکر سیدھا پٹنہ لوٹ آئے۔
نتیش کی ہدایت کی خلاف ورزی - nitish kumar
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے راجستھان کے کوٹا میں پھنسے طلباء کو لائے جانے کے اعتراض کے باوجود نوادہ ضلع میں ہسوا سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے رکن اسمبلی انیل سنگھ انتظامیہ کی اجازت سے کوٹا سے اپنی بیٹی کو لیکر لوٹ آئے ہیں۔

اس دوران انہوں نے کورونا انفیکشن سے بچاﺅ کی سبھی ہدایات پر عمل آوری کی ہے۔ رکن اسمبلی نے نوادہ صدر کے سب ڈویژنل افسر سے اس سے متعلق میں اجازت لی تھی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے راجستھان کے کوٹا میں پھنسے طلباء کو واپس لانے کیلئے بس بھیجنے کے اتر پردیش حکومت کے فیصلے کے بعد بہار میں بھی اس کے مطالبے پر سنیچر کو کہا تھاکہ 'اب کوئی کہے کہ کوٹا میں اور ملک کے کونے۔ کونے میں پھنسے لوگوں کو بلوا لیا جائے تو اگر ان کی مطالبے پر سبھی ریاستیں انہیں بلانے لگے تو لاک ڈاﺅن کا مذاق اڑ جائے گا۔ ہم پوری طرح سے پرعزم ہیں اور سوشل ڈسٹنسنگ ہی ہم سب کو بچا سکتی ہے۔