ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ گرامین اسمبلی حلقہ میں سابق مرکزی وزیر رام بلاس پاسوان کے صاحبزادے اور لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان نے اپنی پارٹی کے امیدوار پردیپ کمار ٹھاکر کی حمایت میں انتخابی جلسے کو خطاب کیا۔
لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان اس دوران چراغ پاسوان نے کہا کہ ان کی حکومت بنی تو نتیش کمار کے سات عزائم منصوبہ کی جانچ کرواکر گھوٹالے بازوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کا کام کریں گے۔
'بی جے پی اور ایل جے پی کی حکومت بننے گی' وہیں، اس دوران جلسے کو خطاب کرنے کے بعد لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان سے صحافیوں نے سوال کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دربھنگہ انتخابی جلسے میں جے ڈی یو، ہم، وی آئی پی، اور بی جے پی اتحادی پارٹیوں کا نام لیا، لیکن ایل جے پی کا نام نہیں لیا تو اس کا کیا مطلب سمجھا جائے۔
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے چراغ پاسوان نے کہا کہ حالات بلکل صاف ہیں۔ ایل جے پی اور بی جے پی کی حکومت بنے گی۔ ایل جے پی کے امیدوار جہاں بھی ہیں، عوام انہیں کامیاب بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری تہذیب ہے ہم بڑے بھائی کے خلاف نہیں لڑتے: اسدالدین اویسی
شاہنواز احمد کیفی، ریاستی جنرل سیکریٹری، ایل جے پی وہیں، اس موقع پر جلسے میں شرکت کرنے آئے ایل جے پی کے ریاستی جنرل سیکریٹری شاہنواز احمد کیفی نے کہا کہ چراغ نے عزم کیا ہے کہ ان کی حکومت بنی تو سات عزائم منصوبہ کی جانچ کرواکر سبھی گھوٹالہ باز کو جیل بھیجنے کا کام کریں گے جس میں نتیش کمار بھی شامل ہیں۔
وہیں، اس موقع پر دربھنگہ گرامین اسمبلی حلقہ سے ایل جے پی کے امیدوار پردیپ کمار ٹھاکر نے کہا کہ ان کے مقابلے میں کوئی نہی ہیں۔ یہاں جو آر جے ڈی اور جے ڈی یو کے امیدوار ہیں وہ باہری ہیں، انہیں یہاں کی عوام باہر کا راستہ دکھائے گی، ہمیں ہر طبقہ کے لوگوں کی حمایت مل رہی ہے۔