اردو

urdu

By

Published : May 22, 2020, 11:58 PM IST

ETV Bharat / state

سالگرہ کے موقع پر فائرنگ کا ویڈیو وائرل ہونے کے دو شخص گرفتار

ریاست بہار کے ضلع کیمورمیں لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ کا ویڈیو وائرل ہورہا تھا جس پر کیمور پولس نے تفتیش کے بعد اسلحہ کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

birthday-firing-video-goes-viral
سالگرہ کے موقع پر فائرنگ کا ویڈیو وائرل ہونے کے دو شخص گرفتار

ذرائع کے مطابق فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی تو پتہ چلا کہ وائرل ویڈیو چین پور تھانہ علاقہ کے کرجی گاؤں کے رتیش اپادھیائے اور نیلمانی اپادھیائے عرف چنکی اپادھیائے کا ہے۔

جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرلیا اور دوران تفتیش ان دونوں نے بتایا کہ اسلحہ اس کے پھوپھی زاد بھائی منی شنکر پانڈے کا ہے ، جو موہنیاں بلاک کے تحت واقع پیپریہ گاؤں سے تعلق رکھتا ہے اور ٹول پلازہ پر کام کرتا ہے۔

اسی وقت جب پولیس اسلحہ پکڑنے گئی تھی، جب منی شنکر پانڈے کی سالگرہ کی پارٹی کےوقت کی موبائل لوکیشن چیک کی تو پتہ چلا کہ پارٹی کے وقت منی شنکر اپنے ہتھیار کے ساتھ ٹول پلازہ میں ڈیوٹی پر تعینات تھا۔

جب پولیس نے دوبارہ کیس کی تفتیش شروع کی تو پتہ چلا کہ ایک ہتھیار چاند بلاک کے مہندر سنگھ اور دوسرا چین پور کے کنور سنگھ کا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے چھاپہ مارا اور دونوں اسلحہ ضبط کرلیا اور دونوں ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ وائرل ویڈیو کی بنیاد پر دونوں ہتھیاروں کو سب ڈویژنل پولیس آفیسر اجے پرساد کی سربراہی میں برآمد کیا گیا ہے۔ معاملہ چین پور تھانہ علاقہ سے متعلق ہے۔ ویڈیو میں سالگرہ کی تقریب منانے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فائرنگ اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے تحت ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details