محکمہ مویشی پروری نے مرغی، بطخ اور بکرا کا بھی سیمپل لے کر پٹنہ محکمہ کو جانچ کے لیے لگاتار بھیج رہے ہیں۔ حالانکہ ابھی اس طرح کا کوئی معاملہ ضلع میں سامنے تو نہیں آیا ہے، پھر بھی احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ یہ کام ہر ہفتہ کر رہا ہے۔
کیمور: برڈ فلو کے خدشات پر چرند پرند کا نمونہ لیا گیا - برڈ فلو کا سروے
ریاست بہار کے ضلع کیمور میں برڈ فلو کے خدشات کو دیکھتے ہوئے محکمہ مویشی پروری کے ذریعہ چرند اور پرند دونوں کا نمونہ لے کر اسے جانچ کے لیے پٹنہ بھیجا گیا ہے۔
برڈ فلو کے خدشات پر چرند پرند کا نمونہ لیا گیا
یہاں یہ بتا دیں کی ضلع کے نوآٶں بلاک میں قریب دو ہفتہ پہلے لگاتار کٸ کوؤں اور مرغیوں کے مرنے کی اطلاع ملی تھی۔ محکمہ اس وقت بھی سیمپل لے کر جانچ کے لیے محکمہ پٹنہ کو بھیجا تھا۔ لیکن برڈ فلو جیسی کوئی بات سامنے نہیں آئی تھی۔
اس سے متعلق موباٸل پر ضلع مویشی پروری کے افسر اروند کمار نے بتایا کہ یہ ایک خطرناک بیماری ہے۔ جو جانورں اور پرندوں سے انسان میں داخل ہوتا ہے۔ محکمہ پہلے ہی سے احتیاط برت رہا ہے۔