اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gujarat MLA Jignesh Mevani Arrested by Assam Police: جگنیش میوانی کی گرفتاری پر بہار یوتھ کانگریس نے مودی اور شاہ کا پتلا نذر آتش کیا - جگنیش میوانی کی گرفتاری کے خلاف بہار میں کانگریسی کارکنان کا مظاہرہ

یوتھ کانگریس پٹنہ کے ضلع صدر مکل یادو نے کہا کہ انگریزوں کے زمانے میں جس طرح ہندوستانی کو سچ بولنے کی سزا دی جاتی تھی آج وہی کام مرکز میں بیٹھی نریندر مودی اور امت شاہ کی حکومت کر رہی ہے، آئین کے تحت ہر کسی شہری کو اپنی بات پوری آزادی سے رکھنے کا حق ہے، اگر حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام نہ کرے تو اس پر تنقید کی جائے گی۔ Demonstration of Congress Workers in Bihar Against the Arrest of Jaganesh Mewani

مودی اور شاہ پتلا نذر آتش
مودی اور شاہ پتلا نذر آتش

By

Published : Apr 25, 2022, 12:45 PM IST

گزشتہ دنوں کانگریس رہنما و گجرات سے رکن اسمبلی جگنیش میوانی کو ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہی گجرات کی پولس نے گرفتار کر لیا، پولس نے گرفتاری کی بنیاد ٹیوٹر پر جگنیش میوانی کے ذریعہ ایک متنازعہ پوسٹ کیا جانا بتایا ہے، جس پر آج بہار یوتھ کانگریس کے کارکنان نے پٹنہ کے کارگل چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا پتلا نذر آتش کیا اور کہا کہ مرکزی حکومت کے خلاف جو بھی زبان کھولتا ہے اسے حکومت کی پولس سلاخوں کے پیچھے ڈال دیتی ہے، اس کی زندہ مثال کانگریس رکن اسمبلی جگنیش میوانی ہیں جنہیں صحیح بولنے کے جرم میں گجرات کی پولس نے جیل میں ڈال دیا ہے.

مودی اور شاہ پتلا نذر آتش


یوتھ کانگریس پٹنہ کے ضلع صدر مکل یادو نے کہا کہ انگریزوں کے زمانے میں جس طرح ہندوستانی کو سچ بولنے کی سزا دی جاتی تھی آج وہی کام مرکز میں بیٹھی نریندر مودی اور امت شاہ کی حکومت کر رہی ہے، آئین کے تحت ہر کسی شہری کو اپنی بات پوری آزادی سے رکھنے کا حق ہے، اگر حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام نہ کرے تو اس پر تنقید کی جائے گی، اس سے قبل کی حکومتوں کی بھی تنقیدیں ہوتی رہی ہیں مگر کسی نے بدلے کے جذبے کے تحت کارروائی نہیں کی، آج مودی وشاہ کی حکومت اپنی تنقید نہیں سن سکتی، یہ لوگ تانا شاہی والی حکومت چلا رہے ہیں جس کے خلاف یوتھ کانگریس مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہوگا اور پورے ملک میں آواز بلند کرے گا.


پٹنہ یوتھ کانگریس کے ضلع ترجمان وشال کمار نے کہا کہ مودی اور شاہ کی تانا شاہی حکومت ہندوستان میں نہیں چلے گی، ہم مرکزی و گجرات حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوراً جگنیش میوانی کی رہائی کرے نہیں تو یوتھ کانگریس ملک بھر میں اس تانا شاہی حکومت کے خلاف آواز بلند کرے گی، یہ ملک بابا صاحب امبیڈکر کی آئین سے چلے گا، یہاں ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق ہے، جگنیش میوانی ایک انقلابی نوجوان لیڈر ہے، جس کی آواز گجرات کی حکومت دبانا چاہتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details