اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار میں خاتون کی خودکشی - بہار میں خاتون کی خودکشی

ریاست بہار میں جموئی ضلع کے جموئی آدرش تھانہ علاقہ کے رضا نگر گاﺅں میں جہیز کے مطالبہ سے تنگ آکر ایک خاتون نے زہر کھاکر خود کشی کر لی۔

بہار میں خاتون کی خودکشی

By

Published : Oct 14, 2019, 6:08 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق رضا نگر گاﺅں کے رہنے والے محمد رشید نامی شخص کی اہلیہ 28 برس کی شائستہ پروین کو اس کے سسرال والے جہیز کے مطالبے کو لیکر پریشان کیا کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق جہیز کے مطالبے سے تنگ آکر خاتون نے آج علی الصبح زہر کھا کر خود کشی کرلی ۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے بعد سے سسرال والے فرار ہیں۔

لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے ۔

پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details