الیکشن کمیشن نے آج ضمنی انتخابات کے لیے جس پروگرام کا اعلان کیا ہے اس کے مطابق سمستی پور پارلیمانی حلقہ اور بہار اسمبلی کی پانچ حلقوں کے لئے نوٹیفیکیشن 27 ستمبر کو جاری کی جائے گی اور اسی دن سے امیدوار نامزدگی کے کاغذات داخل کرسکتے ہیں۔
نامزدگی کے کاغذات جمع کرنے کی آخری تاریخ 4 اکتوبر ہوگی۔ نامزدگی کے کاغذات کی جانچ 5 اکتوبر کو اور سات اکتوبر تک امیدوار اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔ ووٹنگ 21 اکتوبر کو اور ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو ہوگی۔
انتخابی عمل کو 27 اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے آج دہلی میں مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی حلقوں کے ساتھ ہی بہار میں ضمنی انتخابات کرائے جانے کا اعلان کیا۔